صوبائی وزیرخواجہ عمران ںذیر کی ایل ڈی اے سٹی میں غیر قانونی تعمیرات

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر : حکومت قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا دعویٰ تو کرتی ہے مگر عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھانے والے کابینہ کے رکن خود قبضہ مافیا کا حصہ بن جائیں تو عوام کس سے انصاف کی امید رکھیں۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے پنجاب کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے سٹی میں غیر قانونی تعمیرات شروع کر کے قانون و انصاف کی دھجیاں اڑا دیں۔ بچر خانہ ڈسٹری کے علاقہ میں صوبائی وزیر فارم ہاؤس تعمیر کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی میں بلائنڈ پرسنزکرکٹ سٹیڈیم سے ملحقہ اراضی پر خواجہ عمران نذیر کے احکامات پر چار دیواری شروع کر دی گئی۔ ایل ڈی اے کا شعبہ لینڈ ایکوزیشن سیکشن فور جاری کرکے اراضی ایکوائر کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر چکا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایل ڈی اے کی ایکوائر اراضی ہی ایکوائر کر لی۔ لاقانونیت کرنے پر ایل ڈی اے کی جانب سے اس فارم ہاؤس کے خلاف جون 2017 میں بھی کارروائی کی گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے چار دیواری مسمار کرنے کا مراسلہ تو جاری کیا مگر عملی طور پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.