محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی 100 سے زائد ادویات غیر معیاری قرار

ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے مطابق 6 ماہ کے دوران 100 سے زائد ادویات غیرمعیاری قرار دی گئی ہیں جب کہ ادویات کے نمونے 107 سرکاری اسپتالوں سے حاصل کیے گئے۔دوسری جانب ترجمان ڈرگ یونٹ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی ہےجبکہ 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد ہے جن میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرمعیاری ادویات میں دل، ہیپا ٹائٹس،جسم کے درد، گلے، تیزابیت اور اینٹی بایئوٹک شامل ہیں۔ترجمان ڈرگ یونٹ کا مزید کہنا ہے کہ ادویات کے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیے گئے اور تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: