قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی مزید 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے ملزم مفتی عبدالقوی کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل یاترا پربھیج دیا ہے۔ مفتی عبدالقوی کوعبوری ضمانت خارج ہونے پر 19 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اپنی گرفتاری سے لے کر اب تک مفتی عبدالقوی اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔دوران تفتیش پولیس کی نااہلی بھی کھل کر سامنے آئی اور پولیس نے کیس کا چالان مکمل کرنے میں ہی 17 ماہ لگا دیئے، جس پرمفتی عبدالقوی بھی طنز کیے بغیر نہ رہ سکے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 نومبرتک ملتوی کردی ہے۔دوسری جانب مفتی عبدالقوی کے وکلاء نے درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے جو سیشن جج امیر خان کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.