قندیل بلوچ قتل کیس:مفتی عبدالقوی کوضمانتی مچلکوں پر رہاکرنےکا حکم

قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی جہاں مفتی عبد القوی کے وکلاء نےعدلات سےاستدعاکی کہ پولیس قندیل بلوچ کےقتل کے حوالے سےمفتی قوی کےملوث ہونےکےکوئی ٹھوس ثبوت جمع نہیں کرا سکی، جس پر مفتی عبد القوی کو رہا کیا جائے تاہم مفتی عبد القوی کو ضمانت پر رہاکرنےکی مخالفت کی جس پر سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی جانب سے فون ریکارڈنگ اور اعانت جرم کے ٹھوس ثبوت جمع نہیں کرا سکی جبکہ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ کی بھی عدالت میں کوئی قانونی حثیت نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے مفتی عبد القوی کو 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.