کوئٹہ دھماکہ تکلیف دہ، اللہ سب کو محفوظ رکھے، مریم نواز

نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ انتہائی تکلیف دہ ہے، اللہ سب کو محفوظ رکھے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بھی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کی گئی۔ مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئٹہ دھماکہ انتہائی تکلیف دہ ہے، اللہ تعالیٰ دھماکے میں شہید شہریوں اور فوجی جوانوں کے درجات بلند فرمائے، مریم نواز نے سب کے لئے حفاظت کی دعا بھی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.