کوئٹہ،خودکش حملےکےبعد فضا سوگوار،شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ: کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 7افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے،،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال اورسی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا ،، تاہم جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر سکیں ،،، جبکہ 5پولیس اہلکار جو اس واقعہ میں شہید ہوئے تھے انکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ،،جس میں آئی جی ،ڈی آئی جی سمیت دیگر حکام شریک تھے اور میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں ،،، شہید ہونے والوں میں ایک طالب علم جس کا تعلق ژوب سے تھا اسکی بھی ڈیڈ باڈی ژوب روانہ کر دی گئی ہے ،،دوسری طرف خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔فرانزک ٹیسٹ کیلئے مختلف نمونے لاہور فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: