کراچی :کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر راہگیر قتل،ایک ڈاکو ہلاک

کراچی میں کورنگی میں مٹکے والی پلی کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران دو افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ دکاندار کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو ٹارگٹ کلرز سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پیر آباد میں پولیس کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر محمود عالم اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کیے ہیں۔ پاکستان بازار کے علاقے سے اسٹریٹ کرمنل معراج کو اسلحے اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد حسین اور منصور عالم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کراچی ہی کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندان کی 2خواتین سمیت 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے درجنوں ہیروئن کے ٹوکن برآمد کر لیے۔ پولیس نے مذکورہ مکان سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ذاکر، اس کی بیوی رخسانہ اور سالی رابعہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ خواتین ملزمان کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.