کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھندمیں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش اسی کی کڑی ہے۔کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کےعلاوہ  چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز کے دوران بارشوں کاسلسلہ شروع کا امکان ہے جس کے بعد دھند کی شدت کم ہوجائےگی۔خیبرپختونخوا،فاٹااورکشمیرکےمختلف مقامات پربھی چندروزمیں بادل برسیں گے۔دوسری جانب سردی کی شدت بڑھنے سےبلوچستان بھرمیں کوئلے اورلکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے،،،اوردکانداروں نے ازخود قیمتیں بڑھادی ہیں،،،خشک میوہ جات بیچنے والوں کاکاروباربھی چمک اٹھاہے،،،اورتاجرمنہ مانگےدام وصول کررہےہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.