رینجرزکےسیکیورٹی چھوڑنےپرسندھ حکومت بھی پریشان رینجرزوزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم تنصیبات پرڈیوٹی کی پابندہے صوبائی حکومت نے یاد دہانی نوٹیفیکیشن بجھوادیا آرٹیکل147، پولیسنگ ڈیوٹی کاتاثرغلط ہے۔ رینجرزحکام کاجواب

 رینجرز اہلکاروں کی جانب سے اہم مقامات کی سیکیورٹی چھوڑنے پر سندھ کی صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم تنصیبات کی سکیورٹی کی پابندی سے متعلق یاد دہانی نوٹیفکیشن بجھوادیا۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ رینجرز وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنرہاؤس، عدالتوں، اسمبلی، ایوان صدر، آئل ریفائنری اور ایئرپورٹ جیسی اہم تنصیبات کی سکیورٹی کی پابند ہے اور رینجرز کو یہ اختیارات گزشتہ برس یکم اگست کو دیئے گئے تھے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز کو یہ اختیارات آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت دیئے گئے ہیں۔  دوسری جانب رینجرز حکام نے نوٹیفکیشن کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز سندھ پولیس کی طرح ڈیوٹی کا تاثر غلط ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.