ملک تصادم کامتحمل نہیں، ہرادارہ حدودمیں رہ کرکام کرے،رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ رضاربانی نےکہا کہ قائد اعظمؒ کے چودہ نکات میں سے چار نکات کاتعلق صوبائی خودمختاری سےہے۔ پاکستان کولسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردیں۔ رضاربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نصاب کی کتابوں میں غلط تاریخ رقم کی گئی، اریخ کےوہ حصےجن کاعوام اورجمہوریت کی جدوجہد سے تعلق ہے وہ شامل ہی نہیں۔ چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ سیاستدانوں، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ آج وفاق اندرونی اور بیرونی طور پر ایسے دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں ہمیں اپنے بنیادی فیصلے کرنا ہوں گے۔ بہت وقت گزر گیا، بہت تجربے ہو گئے، اب فیصلے کا وقت آ گیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.