رحمٰن ملک کا جے آئی ٹی میں حقائق سامنے لانے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوکرحقائق سامنے رکھوں گا

سینیٹر رحمٰن ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شریف خاندان بارے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کو تحریری طور پر تسلیم کر چکا ہوں ۔ جے آئی ٹی کو بھی مراسلہ کرکے تحقیقاتی رپورٹ کے حقائق کا اعتراف کیا ہے ۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن سمیت کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ، میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں ، قوم دیکھ لے گی کہ 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہو کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دوں گا ۔ رحمٰن ملک نے کہا کہ ان کے بارے میں جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے حوالے سے شکوک و شہبات پیدا نہ کیے جائیں ، ورنہ قانونی چارہ جوئی کرسکتا ہوں ۔ میرٹ پر جے آئی ٹی کے سامنے اپنی تحقیقاتی رپورٹ کے حقائق رکھوں گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.