ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار سلیم مانڈوی والا کی زندگی پر ایک نظر

سلیم مانڈوی والا نہ صرف ایک مشہور سیاسی بلکہ معروف کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ جن کا خاندان قیام پاکستان سے قبل مختلف تجارتی شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہاہے۔ 25 جنوری انیس سو انسٹھ میں کراچی میں پیدا ہونے والے سلیم مانڈوی والا نے سیاست کی ابتدا بھی کراچی سے ہی کی۔ اکتوبر دوہزار آٹھ سے مئی دوہزار تیرہ تک پی پی دور حکومت میں وزیر مملکت کا عہدہ رکھنے والے سلیم مانڈوی  والا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جبکہ انیس فروری دوہزار تیرہ سےسات جون دوہزار تیرہ تک وہ پاکستان کے وزیر خزانہ بھی رہے ہیں۔ اسی کے علاوہ  وہ سینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ بحیثیت تاجر وہ ماضی میں لسبیلہ چیمبرآف کامرس کے صدر کے طور پر تاجر برادری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا اگر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے ماضی کی طرح کارکردگی دکھا سکیں گے کہ نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائےگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: