سینیٹ الیکشن کی 52نشستوں کے لئے 144امیدوارں کےکاغذات نامزدگی جمع

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جن میں سے 21 جنرل نشست، 5 ٹیکنوکریٹس نشست،5 خواتین اور 3 اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں شامل ہیں۔ سندھ سے 47 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جن میں 23 جنرل نشست، 11 ٹیکنوکریٹس کے لیے مخصوص نشست، 9 خواتین اور 4 اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستیں شامل ہیں۔ بلوچستان سے 28 کاغذات نامزدگی فارم جمع کیے گئے جن میں 15 جنرل نشست، 7 ٹیکنوکریٹس کے لیے مخصوص نشست اور 6 خواتین کے لیے مخصوص نشست شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا سے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے کل 34 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے جن میں 20 جنرل نشست، 6 ٹیکنوکریٹس کے لیے مخصوص نشست اور 8 خواتین کے لیے مخصوص نشست شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ فاٹا سے سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نامزدگی نہیں ہوئی تاہم اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ سیٹ کے لیے ایک امیدوار کے کاغذات جمع ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: