چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 3 ججزنے لکھا ہے وزیراعظم ثبوت پیش نہیں کرسکے،قطری خطوں کےعلاوہ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، خطوط مسترد کیےجاچکےوزیراعظم خود کونااہل تسلیم نہیں کرتےتواپوزیشن استعفے کامطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر دھبہ لگ چکا ہے۔ وزیر اعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہو گئیں، ہم چوکوں اور چوراہوں میں اکھٹے لڑیں گے۔ ملک میں ایسی صورتحال ہے جو ایوان کے قائد سے متعلق ہے۔
رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کو ڈی سیٹ کرے ، قوم کی لوٹی ہوئی دولت چھپانے پر آج مٹھائی تقسیم کی جارہی ہے ،نوازشریف اخلاق اور قانونی طور پر وزیراعظم رہنے کا جواز کھوچکے ،ایک ہی آواز آئے گی نوازشریف استعفا دو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.