52 سینیٹرز کی آئندہ سال مارچ میں ریٹائرمنٹ

ریٹائیر ہونے والے52 سینیٹرز میں سے 18 سینیٹرز کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے، 9 کا مسلم لیگ (ن)، 5 کا عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، 4 کا مسلم لیگ (ق)، 4 متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، 3 جمعیت علماء اسلام (ف)، 2 بلوچ نیشنل پارٹی (اے) اور ایک کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، اور ایک پاکستان مسلم لیگ (ف) سے ہے جبکہ 5 کا آزاد سینیٹرز بھی اگلے سال اپنا وقت مکمل کرلیں گے۔مدت پوری کرنے والوں والے نمایاں سینیٹرز میں سے سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، مشاہد حسین سید، فرحت اللہ بابر، اعظم سواتی، کامران مائیکل، شاہی سید، کامل علی آغا، طلحہ محمود، طاہر حسین مشاہدی، نصرین جلیل اور الیاس بلور شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.