سرے لا مکاں سے طلب ہوئی سوئے منتہیٰ وہ چلے نبیﷺ

شب معراج کے سلسلے میں ملک بھر میں چھوٹی بڑی تمام مساجد میں عبادات، نوافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا جائے گا، اس سلسلے میں علماء کرام و خطیب حضرات معجزہ معراج شریف کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے، شب معراج کے موقعے پر مساجد پر چراغاں بھی کیا جائیگا، رجب کی 27 ویں شب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا تھا اللہ رب العزت نے اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد ﷺکو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس رات کو خصوصی عبادات کااہتمام کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی کے طلب گار ہوتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: