دیہی علاقوں تک رسائی،ڈاکٹروں کیلئےہیلی کاپٹرسروس شروع کریں گے،شہباز شریف

کنٹری ڈائریکٹر پاکستان پریذیڈنٹ ڑی ہونگ یانگ کی قیادت میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 5رکنی اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالی معاونت سے پنجاب بھر میں مزید عوامی فلاحی منصوبے مکمل کرینگے ،چولستان کے صحرا کو سرسبز وشاداب وادی میں بدل دینگے ،500ملین ڈالر کے ترقیاتی فنڈزسے صوبہ میں آبپاشی اور توانائی کے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔گریٹر تھل کینال اور گریٹر چولستان کینال کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے چولستان اوردیگر علاقوں میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو کاشتکاری کے قابل بنایا جاسکے گا،ایئر پورٹ اور دیگر جدید سہولتوں کی فراہمی سے چولستان کا خلیجی ریاستوں سے مواصلاتی رابطہ بہتر ہوگا، چولستان کے درمیان میں نہر اورسیلابی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے آبی ذخائر بنائے جائینگے۔ چولستان پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے فوڈ باسکٹ بنے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: