آج تک پشاور میٹرو کی ایک اینٹ تک نہیں لگی،شہباز شریف

پشاور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں انٹرنیشنل دواساز کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے نئی نسل معیاری تعلیم سے محروم ہے،تعلیم اور صحت پر بھرپور کام کر رہے ہیں. اس سے قبل ملتان میں شہبازشریف نے سپیڈو بس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سپیڈو بس چلائی جائے گی۔ دوسری جانب شہباز شریف نے مظفرگڑھ میں گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ کے توسیعی منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے لوگوں کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250 بستروں کا اضافہ کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.