شاہ زیب قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےکیخلاف سپریم کورٹ کالارجربینچ تشکیل

کراچی: کراچی میں شاہ زیب قتل کیس کےملزموں کی رہائی کیخلاف دائرسول سوسائٹی کی اپیل کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں کل اپیل کی سماعت کرےگا-بینچ کےدیگرارکان میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ شامل ہیں-اپیل سول سوسائٹی کی جانب سےدائرکی گئی ہے،جس میں استدعاکی گئی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کےفیصلے کوکالعدم قراردیاجائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات نکالیں جس سے ملزموں کو فائدہ ہوا، شاہ رخ جتوئی جیسے ملزموں کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے،، اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا نوٹس لے کر کیس کی دوبارہ سماعت کریں۔سول سوسائٹی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: