لاہورہائیکورٹ نے شریف خاندان کی ملکیت 3 شوگرملوں کی منتقلی غیرقانونی قرار دے دی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف خاندان کی تین شوگر ملوں، حسیب وقاص شوگر مل، چوہدری شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا جس میں تینوں شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قراردے دیا گیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شوگر ملوں کو ان ہی علاقوں میں متنقل کیا جائے جہاں وہ پہلے موجود تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.