وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کے گھر آمد،والدین سے تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رات گئےاچانک قصور میں مقتولہ زینب کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد خان اور اعلیٰ افسران بھی موجود تھے جب کہ نئےڈی پی او قصور زاہد خان مروت نے واقعہ کی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا جتنا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے، لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی نگرانی کر رہا ہوں ۔علاوہ ازیں ننھی زینب کے قاتل اب تک گرفتار نہیں کیے جاسکے ،،،،جس کی وجہ سے ،،، قصور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال،،،،۔قصور کا فیروز پور روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند ہے اور مظاہرین کا کالی پل چوک پر دھرنا جاری ہے جب کہ قصور کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ وکلاء نے قصور میں بچی کے قتل کے خلاف آج ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا قصورشہر میں امن عامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب رینجرز کو طلب کرلیا گیا ،،جب کہ پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ مقتولہ زینب کے والدین کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ قصور واقعےکیخلاف مظفرگڑھ اور فیصل آباد ،قصور سمیت پنجاب کے بیشتر ڈسٹرکٹ بارز کے وکلاءنے ہڑتال  کا اعلان کر دیا ،،جس پر لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار نے  ایک گھنٹے کے لئے عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیا،،  بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ہڑتالی وکلاءکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ دوسری جانب پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اور محمد علی کا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا،،،فائرنگ کے الزا م میں 2 پولیس اہل کار اور3 سول ڈیفنس اہل کار گرفتار ہیں جب کہ  مقتولین کے بھائیوں کی مدعیت میں 2 مقدمات نامعلوم 16 پولیس اہل کاروں کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: