سپریم کورٹ ایل این جی کیس کا ازخود نوٹس لے،حدیبیہ پیپر مل کیس تمام کیسز کی ماں ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں ہے، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات دیکھنا 20 کروڑ عوام کا حق ہے، ایل این جی معاہدے سے متعلق کوئی ویب سائٹ نہیں تھی، شاہد خاقان سمجھتے تھے کہ معاہدے کی دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچ پائے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے کے معاملے پر کس نے غلطی کی، اگلے ہفتے ثبوت کیساتھ بتاؤں گا، شاہد خاقان جس دن مرضی کسی بھی چینل پر مناظرے کیلئے آ جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.