لاہور:معروف قوال شیرمیانداد کی گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ محکمہ ایکسائزنے ڈیفنس موڑ پرگاڑی کوروک کرنمبرپلیٹ اتاردی

لاہورمیں محکمہ ایکسائز کی غیرنمونہ نمبر اورجعلی پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی جاری ہے جس کی زدمیں معروف قوال شیرمیانداد بھی آگئے۔محکمہ ایکسائزکی خصوصی ٹیم نے ڈیفنس موڑ پر غیرنمونہ نمبراورجعلی پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا،جس دوران معروف قوال شیر میانداد کی گاڑی کو بھی روکا،چیک کرنے پر انکی گاڑی کی نمبرپلیٹ جعلی نکلی جس پر ایکسائزٹیم نے نمبرپلیٹ کواتاردیا۔گزشتہ روزمعروف گلوکارابرارالحق کی گاڑی پرسے بھی جعلی نمبرپلیٹ اتاردی گئی تھی،محکمہ ایکسائزکےحکام کاکہناہےکہ ایکسائزسے منظورشدہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کےعلاوہ جو بھی گاڑی روڈ پر آئے گی اس کیخلاف لازمی کارروائی ہوگی اوراس میں کسی سے بھی رعایت نہیں کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.