یوم آزادی پر پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے،نفیس زکریا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں،ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے

دفتر خارجہ دفترخارجہ نفیس زکریانے کہا ہے کہ پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیر اعظم سی پیک سے متعلق اہم منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں ، ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح وفدکے ہمراہ تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ14 اگست کو چینی وفد پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں بھی شریک ہوگا۔چینی نائب وزیراعظم صدرممنون حسین،وزیراعظم شاہد خاقان سے ملاقات کریں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.