قلعہ دیدار سنگھ میں نوجوان نے دادی اور بہن کو قتل کردیا

قلعہ دیدار سنگھ میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے نوجوان نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔۔ گھریلو تنازع پر بدبخت نوجوان نے تشدد کرکے دادی اور بہن کو جاں بحق جبکہ دوسری بہن کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سفیان نے اپنی دونوں بہنوں اور دادی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔۔ اہل محلہ کے مطابق ملزم اکثر اپنی بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا  مقتولین کی لاشیں اور زخمی سدرہ تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ جبکہ پولیس نے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔۔ ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: