سندھ ہائیکورٹ: کینجھر جھیل سےکراچی کو گندا پانی فراہم کرنے کا معاملہ

سندھ ہائیکورٹ نے کینجھر جھیل سے کراچی کو گندا پانی فراہم کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کینجھرجھیل  میں مردہ جانور پائے گئے ہیں اور اسی جھیل سے کراچی کو یومیہ ہزاروں گیلن گندا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کے سبب شہرِ قائد میں خطرناک وبائی امراض بھیل رہے ہیں جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو معاملہ واٹر کمیشن کے پاس لے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر واٹر کمیشن بن چکا ہے لہذا آپ بھی اپنے تحفظات سے واٹر کمیشن کو آگاہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: