سندھ ہائیکورٹ: امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر کیخلاف نیب انکوائری کی اپیل منظور

سندھ ہائیکورٹ:  دو رکنی بینچ کے روبرو امریکہ میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ علی جہانگیر صدیقی کے وکیل نے کیس تاریخ تبدیل کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 جون کے لیے مقرر کررکھی تھی تاہم اب 5 جون کی بجائے 31 مئی کو کیس سنا جائے گا۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کے وکیل کی درخواست منظور کرلی۔نیب نے علی جہانگیر صدیقی کا نام علی سی ایل میں شامل کرنے کے لیے بھی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ نیب کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ ملزم پر مہنگے داموں شئیرز فروخت کرکے سرکاری اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: