توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کو وکیل کرنے کیلئےمزیدمہلت مل گئی

سپریم کورٹ: سپریم کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر کا انتقال ہوگیا ہے، لہٰذا عدالت نیا وکیل کرنے کی مہلت دے ، جس پر عدالت نے وزیر مملکت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی- واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر طلال چوہدری عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وکیل کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے وزیر مملکت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی اور کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: