انسداد دہشتگردی کی عدالت نےعمران خان کی4مقدمات میں ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے 2014 دھرنے سے متعلق دائر ہونے والے 4 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت سے چاروں مقدمات میں عمران خان کو ضمانت دینے کی درخواست کی۔جس پر عدالت نے عمران خان کو چاروں مقدمات میں ضمانت دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ تمام مقدمات کی تفتیش میں پیش ہوجائیں اور پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ عدالت نے عمران خان کو چاروں مقدمات میں 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں۔پیشی سے قبل صحافیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ سے سوال کیا گیا کہ وہ شریف خاندان کی دیکھا دیکھی عدالت میں پیش ہورہے ہیں؟جس پر عمران خان نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرگس کا جہاں اور ہے شاہین کا جہاں اور‘ مجھے اُن سے مشابہت نہ دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.