کوئٹہ:دہشتگردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی،4افراد جاں بحق،2 شدید زخمی

کچلاک کے علاقے جلو گیر پٹرول پمپ پر چمن سے کوئٹہ آنے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ تین زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں چوتھا شخص بھی دم توڑ گیا۔ 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.