آپریشن رد الفساد،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی خان میں پنجاب رینجرز نے آپریشن رد الفساد کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔اس دوران پنجاب رینجرز کے اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔دہشت گرد یوم حضرت علی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھےدوسری طرف پولیس نے چک بیلی روڈ راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے دہشگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، راولپنڈی اور اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ سٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے دہشتگرد 3ہینڈ گرنیڈ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت علاقے میںپولیس کا گشت جاری تھا کہ اس دوران گرڈ سٹیشن کے قریب موجود دہشتگرد اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔دہشگرداپنے پاس موجود 3ہینڈ گرنیڈ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہو ئے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے ناکارہ بنا کر تھانے منتقل کر دیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.