تھرکول پراجیکٹ پر کام کرنے والی جواں ہمت ٹرک ڈرائیور خاتون نے وزیراعلیٰ سندھ کو حیران کردیا

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ : کہتے ہیں آج کی خاتون کسی طرح سے بھی مردوں سے کم نہیں اور اس بات کو تھرکول پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی ایک جواں ہمت خاتون نے سچ کردکھایا ۔ تھرکول بلاک الیون پراجیکٹ کے نصف کام کی تکمیل پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دورہ کیا ۔اس موقع پرتقریب کا اہتمام کیا گیا لیکن وزیراعلیٰ سندھ اس وقت حیران رہ گئے جب منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وہ ہیوی ٹرک پر سوار ہوئے کیونکہ اس ٹرک کا ڈرائیورکوئی مرد نہیں بلکہ ایک خاتون تھی کیونکہ تھر جیسی پسماندہ علاقے کی رہائشی ایک خاتون سے کسی طرح بھی ایسے کام کی توقع نہیں رکھی جاتی۔ خاتون ڈرائیور نے نہ یونیفارم کے ساتھ تھر کی روایتی چادر اورجیولری بھی پہن رکھی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.