کراچی: ائیر پورٹ پر نصب کیا جانے والا تھرمل سکینر کئی ماہ سے خراب

کراچی: افریقہ جنوبی امریکہ سمیت وبائی امراض کے شکار ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں مین چکن گونیا ،زرد بخار اور سوائن فلو جیسے مہلک امراض کا بروقت پتا چلانے کے لئے کرچی ائیر پورٹ پر 2010 میں تھرمل اسکینر نصب کیا گیا تھا جو اب کئی ماہ سے خراب پڑا ہے ائیر پورٹ پر تعینات سینئر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تھرمل سکینراتنا پرانا ہے کہ مرمت کے قابل بھی نہیں ۔۔۔ لاہور اور اسلام آباد میں لگے تھرمل سکینر ز بھی پوری طرح فعال نہیں ہیں ،،، تھرمل سکینر نہ ہونے کی وجہ سے ڈبلیوایچ او کے نشان زدہ علاقوں سے  آنے والے مسافروں کے صرف ویکسیلیشن کارڈز ہی چیک کئے جارہے ہیں ،،، طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گندگی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے وائرس وبائی شکل اختیار کر رہے ہیں جیساکہ سوائن فلو اب سیزنل انفلوئنزا کی شکل اختیار کر چکاہے ،،، حکام کا کہنا ہے کہ تھرمل سکینر کے ناکارہ ہونے کی رپورٹ  وزرات صحت کو کی جاچکی ہے لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: