حیدرآباد:ٹرک اوروین میں خوفناک تصادم،خواتین سمیت11زندگیاں ختم

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد کی زندگیوں کے چراغ گُل ہوگئے، حادثہ ہوسٹری کے قریب تیز رفتاری کےباعث پیش آیا،وین میں سوار جاں بحق افراد کا تعلق نجی کمپنی سے تھا جو قریبی دیہات میں سامان کی فروخت کے لئے جارہے تھے،،حادثے میں 3خواتین زخمی بھی ہوئیں۔لاشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  ڈی ایس پی ہوسڑی کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیورکی غفلت کےباعث پیش آیاجبکہ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیورموقع سےفرارہوگیاجس کی تلاش جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: