واشنگٹن نےعندیہ دیدیا،پاکستان کی امدادنہیں رکےگی،احسن اقبال

واشنگٹن: واشنگٹن میں انٹرویودیتےہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نےکہاکہ امریکی کانگریس میں محتلف لابیز ہیں جو اپنی پسند کے بل متعارف کرواتی رہتی ہیں لیکن ہماری امریکی انتظامیہ سے جو بات چیت ہوئی ہے اس سے یہی عندیا ملتا ہے کہ امریکہ ہماری اقتصادی امداد روکنے کا ارادە نہیں رکهتا۔افغانستان کےمعاملےپران کاکہنا تھا کہ امریکہ کے لیے افغانستان میں امن کی کوششوں میں کوئی ملک پاکستان سے زیادە اہم اور مددگار نہیں ہو سکتا، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹهانے کے بجائے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے پیچهے انڈیا ہو سکتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ اس طرح کے واقعات سے پاک چین دوستی کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہو گی۔سی پیک کو لاحق سکیورٹی خدشات پر بات کرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ ہم نے سکیورٹی کے لیے خصوصی فورس تیار کی ہے۔ نقیب کےماورائےعدالت قتل کےحوالےسےانہوں نےاس تاثرکوردکردیاکہ راؤ انوار کسی ریاستی ادارے یا سیاستدان کے پاس چهپے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ راؤ انوار کو سکیورٹی ادارے جلد حراست میں لے لیں گے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: