ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کی بڑی گینگ غنڈہ گردی پر اتر آئے

ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کی بڑی گینگ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے آپریشن کے دوران ون وہیلرز نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور اس دوران پولیس اہلکاروں کو زخمی بھی کردیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق سحری کے بعد ون وہیلنگ سے روکنے کے دوران درجنوں ون وہیلرز نے چاندنی چوک پر واقع ٹریفک پولیس کی چوکی پر ہلہ بول دیا۔اس حملے میں ون وہیلرز نے پولیس چوکی، گاڑی اور سرکاری موٹرسائیکلوں کو آگ لگانے کی کوشش کی جبکہ ون وہیلرز کے ساتھ جھگڑے میں دو ٹریفک وارڈنز عبدالباسط اور اخلاق زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنھوں نے 5 ون وہیلرز کو گرفتار کرکے تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.