ریلی والے کس کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں، پرویز الہیٰ

مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوھدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے کیس کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں، ان کو خدا کا خوف نہیں یہ خود کو دھکا دے رہے ہیں۔

چوھدری پرویز الٰہی نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں نااہلی کے بعد انقلاب یاد آگیا، ریلی کے دوران نوازشریف نے ہر جگہ غلط بیانی سے کام لیا، یہ لوگ ملک میں جنگل کا قانون چاہتے ہیں، آئین میں وزیراعظم کی نہیں اسمبلی کی مدت درج ہے۔ انہوں نے کہ اکہ نواز شریف اپنی ریلی میں بھی غریبوں کو روندتے رہے، نااہل شخص کی کال پر عوام اداروں کےخلاف باہر نہیں آئیں گے۔چوھدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے جبکہ نوازشریف عالمی سطح پربدنام ہوا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.