بیوی کے قاتل کو 2بار سزائے موت،10لاکھ جرمانے کی سزا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیوی کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے مجرم بشیر احمدکو 2بار سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ چھانگامانگا پولیس نے بشیر احمد کے خلاف اپنی بیوی منہاز کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کے الزام میں چالان پیش کیا گیا تھا، عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی ،عدالت نے گزشتہ روزوکلا کی بحث اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم بشیر احمد کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد پولیس ملزم کو کوٹ لکھپت جیل لے گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.