لاہورہائیکورٹ:خاتون گول کیپرہراسگی کیس،وفاق،پنجاب حکومت سےجواب طلب

پنجاب حکومت: لاہورہائیکورٹ میں خواتین کی قومی ہاکی ٹیم کی گول کیپرکوہراساں کئےجانے کےکیس کی سماعت ہوئی-چیف جسٹس سید  منصور علی شاہ نے وفاقی حکومت اورپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا-دوران سماعت درخواستگزارگول کیپرسعدیہ کےوکیل نےکہاکہ کوچ کے خلاف صوبائی محتسب  کو درخواست دی،،لیکن ایک سال گزرنےکےباوجودمحتسب برائےخواتین کی تقرری نہیں ہوسکی،،عدالت نے صوبائی محتسب کی تقرری نہ ہونے کانوٹس لیتےہوئےپنجاب حکومت  سےجواب طلب کیا،تواسسٹنٹ  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ صوبائی  محتسب برائے  خواتین  کی  تقرری کے  لئے سمری  وزیراعلیٰ کو بھجوا  دی ہے – تھوڑی مہلت دی جائے،،درخواستگزارکےوکیل نےاستدعاکی کہ ہاکی ٹیم کے کوچ کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیاجائے-جس پرعدالت نےوفاق اورپنجاب حکومت سےجواب طلب کرلیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: