ظفر حجازی کی 21 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے والے چیئرمین ظفر حجازی کی 21 جولائی تک کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی گئی جبکہ ایف آئی اے کو بھی ان کی گرفتاری سے روک دیا گیا ہے۔سپیشل جج سنٹرل طاہر نے چیئرمین ایس ای سی پی کی پانچ روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کی ۔ عدالت کی جانب سے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ظفر حجازی کو گرفتارنہ کریں ۔ عدالت نے ظفر حجازی کی ضمانت ڈھائی لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہی ضمانتی مچلکے جمع کرا دیں۔واضح رہے کہ 10 جولائی کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے پر چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.