زینب قتل کیس:ملزم عمران کے خلاف مقدمہ جیل میں چلانے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے قصور میں زینب سمیت بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے عمران علی کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ عمران علی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہےتاہم عمران علی کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا جہاں ملزم کے لئے خصوصی سیل بنادیا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے عمران علی پر نظر رکھی جائے گی تاکہ وہ کوئی انتہائی قدم نہ اٹھاسکے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مقدمے میں ہونے والی پیش رفت اور ملزم کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم 8 بچیوں سے زیادتی اوران کے قتل میں ملوث ہےجبکہ جیل میں ٹرائل کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: