نوازشریف کی گھر آمد: لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبنارہا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گھر آمد کے سلسلہ میں آج لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکزرہا، شاہدرہ سے داتا دربار تک جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائےگئے،ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے پارٹی ترانے کارکنوں کا جوش گرماتے رہے

لاہور میں صبح سے ہی سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی،سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسابق وزیراعظم کی ریلی کے روٹ میں آنے والے لاہور کے تمام شاپنگ سنٹرز، دکانیں اور کاروباری مراکز بند کروائے گئے۔ داتا دربار اوراس سے ملحقہ سٹرکیں بھی عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔میٹروبس کے روٹ کو بھی گجومتہ سے ایم اے او کالج تک محدود کیا گیا۔ لاہور میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے امامیہ کالونی سے داتا دربار تک روٹ کو11سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا،جہاں 2ہزارٹریفک وارڈنز نے ڈیوٹی سرانجام دی۔دوسری طرف لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف کے شاندار استقبال کیلئے پی پی148 میں اختر رسول،این اے 122 میں ایاز صادق نے استقبالیہ کیمپ لگالئے اورریلیوں کا انعقاد کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.