نوازشریف کا مشن جی ٹی روڈ 9اگست سے شروع ہوا

سابق وزیراعظم کا سفر 9 اگست سے جاری ہوا۔میاں نواز شریف کا مشن لاہور شروع ہوا تو 6 کالےبکروں کا صدقہ دیاگیا،، وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزرا نے گلے مل کر پنجاب ہاوس اسلام آباد سے روانہ کیا۔۔میاں نواز شریف نے ریلی کے دوران تین شہروں راولپنڈی، جہلم اور گوجرانوالہ میں قیام کیا۔

مشن جی ٹی روڈ کے پہلے روز نوازشریف نےکارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی وجہ سے اسلام آباد سے راولپنڈی کا سفر کم وبیش 8گھنٹے میں طے کیا۔بعدازاں اگلے روزسفر شروع کیا۔راستے میں جگہ جگہ کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا۔سوہاوا میں لیگی قافلے نے پڑاؤ ڈالاجہاں نوازشریف نے خطاب میں کہا مجھے وزارت عظمی کا کوئی لالچ نہیں،اگر کوئی لالچ ہے تو عوام کی تقدیر بدلنے کا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.