ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا سیمی فائنل

اولمپک پارک لندن میں کھیلےگئےمیچ میں ہالینڈ نےابتدا سےہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلےکوارٹر کے چھٹے منٹ میں ہالینڈ کے برنک مین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل کے 11ویں منٹ میں ہالینڈ کو پنلٹی کارنر ملا لیکن لگائی گئی ہٹ باہر چلی گئی۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم دو گول کے خسارے میں تھی۔ تیسرے کوارٹر کے دسویں منٹ میں ہالینڈ نے لگا تار دو پنلٹی کارنر حاصل کئے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں بھی گول کرنے کا ایک موقع ضائع کیا۔ لین شور مین نے چوتھے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں عمدہ فیلڈ گول کر کے میچ چار صفر کی برتری سے جیت لیا۔

بھارت میں ہونےوالے ہاکی ورلڈ کپ 2018کے کوالیفانگ راونڈ کے سیمی فاینل میں ہالینڈ نے پاکستان کو4-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.