چیئرمین پی سی بی پہلے سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے روانگی سے قبل کہنا تھا کہ کولمبو میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا جا رہا ہوں، اجلاس میں اہم امور پر بات چیت بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گااور ہماری کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیں لیکن پھر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے دوطرفہ سیریز پربات چیت کرینگے تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.