کامن ویلتھ گیمز:دو بھارتی کھلاڑیوں کے کمروں سے سرنج برآمد

کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوران ٹرپل جمپنگ میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے راکیش بابو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے عرفان کولوتھم تھوڈی کے کمروں سے سرنج برآمد ہونے پر انہیں مقابلوں سے نکال دیا گیا۔ کامن ویلتھ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس کو ‘نو نیڈل’ پالیسی کی خلاف ورزی پر گیمز ولیج سے نکال دیا گیا، جب کہ ان کے ایکریڈیٹیشن کارڈز بھی معطل کردیے گئے ہیں۔ فیڈریشن حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں بھارتی ایتھلیٹس کسی مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے اور انہیں دستیاب فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا۔دوسری جانب کامن ویلتھ فیڈریشن کے صدر لیوس مارٹن کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے راکیش بابو اور عرفان تھوڈی کے کمرے کی صفائی کے دوران انجکشن برآمد کیا، جب کہ آسٹریلین اسپورٹس اینٹی ڈوپنگ اتھارٹی کے حکام نے بھی راکیش بابو کے بیگ کی تلاشی کے دوران سرنج برآمد کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: