کپتان سرفراز احمد کا انگلش کاؤنٹی یارک شائر سے معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا انگلش کاؤنٹی یارک شائرسے معاہدہ ہوگیا۔ وکٹ کیپربیٹسمین3 اگست سےکاؤنٹی سے5میچزکھیلیں گے

سرفراز احمد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے۔ یارک شائر نے سرفرازاحمد سے آسٹریلیا کے پیٹر ہینڈز کومب کے متبادل کی حیثیت سےمعاہدہ کیاہے۔ کاؤنٹی کےمقامی وکٹ کیپر جونی بیرسٹو انگلش ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں۔ سرفرازاحمد 27 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہےہیں۔ وہ 3 اگست کو ڈربی شائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی ڈیبیو کریں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ انگلش کاؤنٹی سے کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان کے لئے آف سیزن میں صلاحیتوں میں بہتری لانے کا یہ ایک موقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.