دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست

317رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے پانچویں روز5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز سےاننگز شروع کی ۔کپتان سرفراز احمد اور اسد شفیق نے چھٹی وکٹ کیلئے 173 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو جیت کی امید دلائی.225کے مجموعے پر کپتان سرفراز احمد 68 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو کچھ دیر بعد محمد عامر بھی صرف چار رنز بناکر دلروان پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،پاکستان کی آٹھویں وکٹ 244 رنز پر یاسر شاہ کی گری جنہوں نے 23 گیندیں کھیل کر 5 رنز بنائے۔ اس کے اگلے ہی اوور میں میچ کی واحد امیداسد شفیق بھی لکمل کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسد شفیق نے پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 112 رنز اسکور کیے،پاکستان کے دسویں وکٹ 248 رنز پر اس وقت گری جب وہاب ریاض ایک رنز بنا کر ہیراتھ کا شکار بنے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.