فٹبال کی دنیا کا بڑااپ سیٹ، 4بارکاعالمی چمپیئن اٹلی 60سال میں پہلی بارورلڈکپ سے باہر

فٹبال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا،اٹلی اپنےہی ہوم گراؤنڈ میلان میں سویڈن سے میچ ہارکر60سال میں پہلی بارورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔،،،، فرسٹ لیگ میں سویڈن کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اٹلی کی ٹیم ایک گول بھی  نہ کرسکی،سویڈن نے میچ کے 61ویں منٹ میں گول کیا،اٹلی مخالف ٹیم سویڈن کےگول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملوں کے باوجود گول کرنےمیں ناکام رہا،،،اٹلی کیلئےیہ میچ آریاپارکی حیثیت رکھتاتھا،میچ ہارنے کےبعد اطالوی ٹیم 1958کےبعد پہلی بارورلڈکپ نہیں کھیل سکے گی،2018میں روس میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے سویڈن نے اپنی ٹکٹ کٹوالی۔شکست کےبعد رواں سال فیفا کی جانب سے بہترین گول کیپرکاایوارڈ حاصل کرنے والے اطالوی گول کیپرنےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔دوسری جانب سویڈن سے شکست پراٹلی سوگ میں ڈوب گیا،شائقین زاروقطارروتےرہے،،، جبکہ پررونق بازاروں،چوراہوں پرلائٹس آف کردی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.