خواتین ہاکی پلیئرزکے کوچ پرہراسگی کے الزامات،معاملہ دبا دیا گیا

سیدہ سعدیہ: سیدہ سعدیہ اوراقراجاوید نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوتحریر کئے گئے خط میں کہا ہے کہ چوں کہ سعید خان اب کوچ نہیں رہے، اس لئے ہم دونوں پاکستان ہاکی ٹیم کی غیر مشروط نمائندگی کرنا چاہتی ہیں، ملک کی عزت اور ہاکی کی بہتری کے لئے حاضر ہیں۔نوید عالم نے اسی درخواست پر دونوں کو کیمپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔سیدہ سعدیہ نے سابق کوچ سعید خان پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگائے تھےجبکہ سعید خان مسلسل ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔نوید عالم سے ملاقات کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سعید خان کو کلیئرکردیا ہے۔سیدہ سعدیہ کے حق میں ایک اور کھلاڑی اقراء جاوید نے بھی بیان دیا تھاجبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن خواتین ونگ نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اب دونوں کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گی،سیدہ سعدیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سے بھی ملاقات کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: